اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل العربیہ نے حج میں جانبحق ہوئے افراد کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ منی میں بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے ۱۵۰ سے زیادہ حاجی جانبحق اور ۴۰۰ سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب کی پولیس نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
مزید رپورٹ۱: ذرائع ابلاغ نے مزید رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد ۲۲۰ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ۴۵۰ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلی رپورٹ: عید قربان کے روز آج صبح تمام حاجی ریاض کے وقت کے مطابق ۸:۳۰ بجے رمی جمرات کے لیے جا رہے تھے کہ رمی جمرات کے اطراف کی تمام سڑکوں کے بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں حاجیوں کو تنگ جگہ سے گزرنا پڑا ایک طرف سے مکہ مکرمہ کی شدید گرمی اور دوسری جانب سے انتہائی ازدحام نے کئی حاجیوں کی جانیں لے لیں۔
ذرائع ابلاغ نے تازہ ترین رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد ۲۵۰ تک پہنچ گئی ہے۔
مزید رپورٹ ۲: ذرائع ابلاغ نے مرنے والوں کی تعداد ۳۱۰ بیان کر دی ہے۔
تازہ رپورٹ ۳: العربیہ نیوز نے ۷۱۷ حاجیوں کے مرنے اور ۸۶۳ کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
ابتدائی تصاویر:




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲